صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5572
«ما بال أقوام قالوا كذا وكذا؟ لكني أصلي وأنام وأصوم وأفطر وأتزوج النساء فمن رغب عن سنتي فليس مني»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کچھ لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ فلاں فلاں بات کہتے ہیں؟ حالانکہ میں نماز بھی پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں، روزہ بھی رکھتا ہوں اور افطار بھی کرتا ہوں، اور عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں، پس جو میرے طریقے سے منہ موڑے وہ مجھ سے نہیں۔“