حدیث نمبر: 5571
«ما بال أقوام جأوز بهم القتل اليوم حتى قتلوا الذرية؟ ألا إن خياركم أبناء المشركين ألا لا تقتلوا ذرية ألا لا تقتلوا ذرية كل نسمة تولد على الفطرة فما يزال عليها حتى يعرب عنها لسانها فأبواها يهودانها أو ينصرانها»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کچھ لوگوں کو کیا ہو گیا کہ آج قتل میں ان کی حد سے تجاوز کر گئے یہاں تک کہ انہوں نے بچوں کو بھی قتل کر ڈالا؟ خبردار! تم میں سے بہترین لوگ مشرکوں کی اولاد ہیں، سن لو! بچوں کو قتل نہ کرو، سن لو! بچوں کو قتل نہ کرو، ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے اور اسی پر رہتا ہے یہاں تک کہ اس کی زبان اس کا اظہار کرنے لگے، پھر اس کے والدین اسے یہودی یا نصرانی بنا دیتے ہیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 5571
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث الصحيحة ٤٠١، الإرواء ١٢٢٠.