صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5554
«ما أنا حملتكم ولكن الله حملكم وإني والله إن شاء الله لا أحلف على يمين فأرى غيرها خيرا منها إلا كفرت عن يميني وأتيت الذي هو خير»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں نے تمہیں سواری پر نہیں بٹھایا بلکہ اللہ نے تمہیں بٹھایا ہے، اور اللہ کی قسم! ان شاء اللہ، میں جب بھی کوئی قسم کھاؤں پھر اس کے سوا کوئی چیز اس سے بہتر دیکھوں تو میں اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دیتا ہوں اور وہ کام کرتا ہوں جو بہتر ہو۔“