صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5549
«ما المسئول عنها - يعني الساعة - بأعلم من السائل وسأخبرك عن أشراطها إذا ولدت الأمة ربتها فذلك من أشراطها وإذا كانت العراة الحفاة رءوس الناس فذاك من أشراطها وإذا تطأول رعاء البهم في البنيان فذاك من أشراطها في خمس من الغيب لا يعلمهن إلا الله: {إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ} الآية»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جس سے قیامت کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے وہ پوچھنے والے سے زیادہ نہیں جانتا، لیکن میں تمہیں اس کی علامات بتاتا ہوں: جب لونڈی اپنی مالکن کو جنم دے تو یہ اس کی علامات میں سے ہے، اور جب ننگے پاؤں اور ننگے بدن لوگ سرداری کرنے لگیں تو یہ اس کی علامات میں سے ہے، اور جب بکریاں چرانے والے اونچی عمارتیں بنانے میں ایک دوسرے سے بڑھنے لگیں تو یہ اس کی علامات میں سے ہے، قیامت کا علم ان پانچ غیب کی چیزوں میں سے ہے جنہیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا: بے شک قیامت کا علم اللہ ہی کے پاس ہے۔“