حدیث نمبر: 5535
«ما أطعمت زوجتك فهو لك صدقة وما أطعمت ولدك فهو لك صدقة وما أطعمت خادمك فهو لك صدقة وما أطعمت نفسك فهو لك صدقة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو تم اپنی بیوی کو کھلاؤ وہ تمہارے لیے صدقہ ہے، جو تم اپنی اولاد کو کھلاؤ وہ تمہارے لیے صدقہ ہے، جو تم اپنے خادم کو کھلاؤ وہ تمہارے لیے صدقہ ہے، اور جو تم خود کھاؤ وہ بھی تمہارے لیے صدقہ ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 5535
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم طب] عن المقدام بن معد يكرب. الصحيحة ٤٥٢.