صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5509
«ما اجتمع قوم في بيت من بيوت الله يتلون كتاب الله ويتدارسونه بينهم إلا نزلت عليهم السكينة وغشيتهم الرحمة وحفتهم الملائكة وذكرهم الله فيمن عنده»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو لوگ بھی اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں اکٹھے ہوں، اللہ کی کتاب کی تلاوت کریں اور آپس میں اس کا مذاکرہ کریں تو ان پر سکینت نازل ہوتی ہے، رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے، فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں اور اللہ انہیں اپنے پاس یاد کرتا ہے۔“