صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5508
«ما اجتمع قوم فتفرقوا عن غير ذكر الله إلا كأنما تفرقوا عن جيفة حمار وكان ذلك المجلس عليهم حسرة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو لوگ بھی اکٹھے ہوں پھر اللہ کے ذکر کے بغیر منتشر ہو جائیں تو گویا وہ ایک گدھے کے مردار سے منتشر ہوئے ہیں، اور وہ مجلس ان کے لیے قیامت کے دن حسرت کا باعث ہوگی۔“