حدیث نمبر: 5482
«لينتهين أقوام يفتخرون بآبائهم الذين ماتوا إنما هم فحم جهنم أو ليكونن أهون على الله من الجعل الذي يدهده الخرء بأنفه إن الله أذهب عنكم عبية الجاهلية وفخرها بالآباء إنما هو مؤمن تقي أو فاجر شقي الناس كلهم بنوآدم وآدم خلق من التراب»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کچھ لوگ جو اپنے مرے ہوئے آبا و اجداد پر فخر کرتے ہیں، وہ اس سے ضرور باز آ جائیں، وہ آبا و اجداد تو جہنم کا کوئلہ ہیں، ورنہ وہ اللہ کے نزدیک اس گبریلے کیڑے سے بھی زیادہ حقیر ہو جائیں گے جو اپنی ناک سے گندگی کو لڑھکاتا ہے، بے شک اللہ نے تم سے جاہلیت کا تکبر اور آباؤ اجداد پر فخر کرنا دور کر دیا ہے، آدمی یا تو مومن پرہیزگار ہے یا بدکار بدبخت، تمام لوگ آدم کی اولاد ہیں اور آدم مٹی سے پیدا کیے گئے تھے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام / حدیث: 5482
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ت] عن أبي هريرة. المشكاة ٤٨٩٩: حم، د.