صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 548
«إذا رأى أحدكم الرؤيا الحسنة فليفسرها وليخبر بها وإذا رأى الرؤيا القبيحة فلا يفسرها ولا يخبر بها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص اچھا خواب دیکھے تو اسے چاہیے کہ اس کی (اچھی) تعبیر نکالے اور اسے (دوسروں کو) بتائے، اور جب وہ کوئی برا خواب دیکھے تو نہ اس کی تعبیر نکالے اور نہ ہی کسی کو اس کے بارے میں بتائے۔“