صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 549
«إذا رأى أحدكم الرؤيا يحبها فإنما هي من الله فليحمد الله عليها وليحدث بها وإذا رأى غير ذلك مما يكره فإنما هي من الشيطان فليستعذ بالله ولا يذكرها لأحد فإنها لا تضره»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص ایسا خواب دیکھے جسے وہ پسند کرتا ہو، تو وہ یقیناً اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے، اسے چاہیے کہ اس پر اللہ کی حمد بیان کرے اور اسے (دوسروں سے) بیان کرے۔ اور جب وہ اس کے برعکس کوئی ایسا خواب دیکھے جسے وہ ناپسند کرتا ہو، تو وہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے، اسے چاہیے کہ وہ اللہ کی پناہ مانگے اور کسی سے اس کا ذکر نہ کرے، تو وہ خواب اسے ہرگز کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔“