حدیث نمبر: 5466
«ليكونن في أمتي أقوام يستحلون الخز والحرير والخمر والمعازف ولينزلن أقوام إلى جنب علم تروح عليهم سارحتهم فيأتيهم آت لحاجته فيقولون له: ارجع إلينا غدا فيبعثهم الله ويقع العلم عليهم ويمسخ منهم آخرين قردة وخنازير إلى يوم القيامة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میری امت میں ایسے لوگ ضرور ہوں گے جو ریشم، شراب اور باجوں کو حلال سمجھیں گے، اور کچھ لوگ ایک پہاڑ کے دامن میں ڈیرا ڈالیں گے، ان کے مویشی شام کو ان کے پاس واپس آئیں گے، ان کے پاس ایک ضرورت مند شخص آئے گا تو وہ اسے کہیں گے: کل ہمارے پاس آنا، پس اللہ رات کو ان پر پہاڑ گرا دے گا اور کچھ کو قیامت تک کے لیے بندر اور خنزیر بنا دے گا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام / حدیث: 5466
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [خ د] عن أبي عامر وأبي مالك الأشعري. الصحيحة ٩١.