صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5450
«ليسلم الراكب على الراجل وليسلم الراجل على القاعد وليسلم الأقل على الأكثر فمن أجاب السلام فهو له ومن لم يجب فلا شيء له»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سوار پیدل چلنے والے کو سلام کرے، پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے کو سلام کرے، اور کم تعداد والا زیادہ تعداد والوں کو سلام کرے، پس جس نے سلام کا جواب دیا تو یہ اجر اسی کا ہے، اور جس نے جواب نہ دیا تو اس کے لیے کچھ نہیں۔“