صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5432
«ليس من عمل يوم إلا وهو يختم عليه فإذا مرض المؤمن قالت الملائكة: يا ربنا! عبدك فلان قد حبسته فيقول الرب: اختموا له على مثل عمله حتى يبرأ أو يموت»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”دن کا کوئی عمل ایسا نہیں مگر اس پر مہر لگا دی جاتی ہے، پس جب مومن بیمار پڑتا ہے تو فرشتے کہتے ہیں: اے ہمارے رب! تیرے بندے فلاں کو تو نے بیماری میں روک دیا ہے، تو رب فرماتا ہے: اس کے لیے اسی کے سابقہ عمل جیسی مہر لگاتے رہو یہاں تک کہ وہ صحت یاب ہو جائے یا مر جائے۔“