صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5431
«ليس من رجل ادعى لغير أبيه وهو يعلمه إلا كفر ومن ادعى ما ليس له فليس منا وليتبوأ مقعده من النار ومن دعا رجلا بالكفر أو قال عدو الله وليس كذلك إلا حار عليه ولا يرمي رجل رجلا بالفسق ولا يرميه بالكفر إلا ارتدت عليه إن لم يكن صاحبه كذلك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو آدمی جانتے بوجھتے اپنے باپ کے سوا کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے تو اس نے کفر کیا، اور جو ایسی چیز کا دعویٰ کرے جو اس کی نہیں تو وہ ہم میں سے نہیں، اسے چاہیے کہ جہنم میں اپنا ٹھکانا بنا لے، اور جو کسی کو کافر کہے یا 'اللہ کا دشمن' کہے حالانکہ وہ ایسا نہیں تو یہ بات خود اسی پر لوٹ آئے گی، اور کوئی آدمی کسی دوسرے پر فسق یا کفر کی تہمت نہ لگائے، ورنہ اگر اس کا ساتھی ایسا نہ ہوا تو یہ تہمت خود اسی پر لوٹ آئے گی۔“