صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5386
«ليس بك هوان على أهلك إن شئت سبعت عندك وسبعت لنسائي وإن شئت ثلثت ثم درت»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تمہاری اپنے گھر والوں کے نزدیک کوئی بے قدری نہیں، اگر تم چاہو تو میں تمہارے پاس سات دن گزاروں اور پھر اپنی دیگر بیویوں کے لیے سات سات دن، اور اگر تم چاہو تو تین دن اکتفا کر لوں پھر باری کا سلسلہ چلاؤں۔“