صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5384
«ليس المسكين الذي يطوف على الناس فترده اللقمة واللقمتان والتمرة والتمرتان ولكن المسكين الذي لا يجد غنى يغنيه ولا يفطن له فيتصدق عليه ولا يقوم فيسأل الناس»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مسکین وہ نہیں جو لوگوں کے پاس گھومتا پھرتا ہے اور اسے ایک یا دو لقمے، ایک یا دو کھجوریں واپس کر دیتی ہیں، بلکہ مسکین تو وہ ہے جسے اتنی مالداری میسر نہیں جو اسے غنی کر دے، اور نہ ہی اس کی طرف کسی کی توجہ جاتی ہے کہ اسے صدقہ دیا جائے، اور نہ وہ خود اٹھ کر لوگوں سے سوال کرتا ہے۔“