حدیث نمبر: 5358
"ليتكلف أحدكم من العمل ما يطيق فإن الله تعالى لا يمل حتى تملوا وقاربوا وسددوا "
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ وہ اتنا ہی عمل اختیار کرے جتنی اس میں طاقت ہو، کیونکہ اللہ تعالیٰ نہیں تھکتا یہاں تک کہ تم خود تھک جاؤ، اور میانہ روی اختیار کرو اور درستی کے قریب رہنے کی کوشش کرو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام / حدیث: 5358
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حل] عن عائشة. صحيح أبي داود ١٣٣٨.