صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5346
«ليأتين هذا الحجر يوم القيامة له عينان يبصر بهما ولسان ينطق به يشهد على من استلمه بحق»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”یہ پتھر قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کی دو آنکھیں ہوں گی جن سے وہ دیکھے گا اور ایک زبان ہوگی جس سے وہ بولے گا، وہ اس شخص کے حق میں گواہی دے گا جس نے اسے سچائی کے ساتھ چھوا ہوگا۔“