حدیث نمبر: 5345
«ليأتين على الناس زمان يطوف الرجل فيه بالصدقة من الذهب ثم لا يجد أحدا يأخذها منه ويرى الرجل الواحد يتبعه أربعون امرأة يلذن به من قلة الرجال وكثرة النساء»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”لوگوں پر ایک ایسا زمانہ ضرور آئے گا کہ آدمی سونے کا صدقہ لے کر پھرے گا مگر اسے کوئی ایسا شخص نہیں ملے گا جو اسے قبول کر لے، اور ایک ہی مرد کو دیکھا جائے گا کہ چالیس عورتیں اس کے پیچھے لگی ہوئی ہیں، وہ مردوں کی کمی اور عورتوں کی کثرت کی وجہ سے اس کی پناہ ڈھونڈتی ہوں گی۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام / حدیث: 5345
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق] عن أبي موسى. تخريج مشكلة الفقر ١٣٠.