صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5343
"ليأتين على أمتي ما أتى على بني إسرائيل حذوالنعل بالنعل....., وإن بني إسرائيل تفرقت على ثنتين وسبعين ملة وتفترق أمتي على ثلاث وسبعين ملة كلهم في النار إلا ملة واحدة ما أنا عليه وأصحابي"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میری امت پر وہی کچھ آئے گا جو بنی اسرائیل پر آیا، جیسے جوتے کا جوڑا جوتے کے جوڑے سے مشابہ ہوتا ہے… اور بنی اسرائیل بہتر فرقوں میں بٹ گئے تھے اور میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی، وہ سب جہنم میں جائیں گے سوائے ایک فرقے کے، جو اس طریقے پر ہوگا جس پر میں اور میرے صحابہ ہیں۔“