حدیث نمبر: 5323
«لولا أن الناس حديث عهدهم بكفر وليس عندي من النفقة ما يقوى على بنيانه لكنت أدخلت فيه من الحجر خمسة أذرع ولجعلت لها بابا يدخل الناس منه وبابا يخرج منه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اگر لوگ کفر سے نیا نیا نکلے ہوئے نہ ہوتے اور میرے پاس اتنا خرچہ ہوتا جو اس کی تعمیر کو پورا کر سکے تو میں اس میں حطیم میں سے پانچ ہاتھ شامل کر دیتا اور اس کے لیے ایک دروازہ بناتا جس سے لوگ داخل ہوں اور ایک دروازہ جس سے وہ باہر نکلیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام / حدیث: 5323
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [م ن] عن عائشة. مختصر مسلم ٧٧١، الصحيحة ٤٣.