صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5250
«لو أن قطرة من الزقوم قطرت في دار الدنيا لأفسدت على أهل الدنيا معايشهم فكيف بمن تكون طعامه؟»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اگر زقوم کا ایک قطرہ دنیا میں ٹپکا دیا جائے تو یہ دنیا والوں کی زندگیاں تباہ کر دے، تو اس شخص کا کیا حال ہوگا جس کی خوراک ہی یہ ہو؟“