صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5251
«لو أن ما يقل ظفر مما في الجنة بدا لتزخرفت له ما بين خوافق السموات والأرض ولو أن رجلا من أهل الجنة اطلع فبدا أسأوره لطمس ضوء الشمس كما تطمس الشمس ضوء النجوم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اگر جنت کی چیزوں میں سے ناخن برابر کوئی چیز بھی ظاہر ہو جائے تو آسمانوں اور زمین کے کناروں کے درمیان کی ہر چیز اس کی وجہ سے مزین ہو جائے، اور اگر جنتیوں میں سے کوئی ایک آدمی جھانک کر دیکھے اور اس کے کنگن ظاہر ہو جائیں تو وہ سورج کی روشنی کو اسی طرح ماند کر دیں جیسے سورج ستاروں کی روشنی کو ماند کر دیتا ہے۔“