صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 525
"إذا دخلت ليلا فلا تدخل على أهلك حتى
تستحد المغيبة، وتمتشط الشعثة"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم رات کے وقت (سفر سے) واپس آؤ تو اچانک اپنے گھر والوں کے پاس نہ جاؤ، تاکہ وہ عورت جس کا خاوند دور تھا اپنے زیر ناف بال صاف کر لے اور بکھرے بالوں والی عورت اپنے بالوں میں کنگھی کر لے۔“