حدیث نمبر: 524
«إذا دخل أهل الجنة الجنة يقول الله عز وجل: هل تشتهون شيئا فأزيدكم؟ فيقولون: ربنا وما فوق ما أعطيتنا؟ فيقول: رضواني أكبر»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب اہل جنت جنت میں داخل ہو جائیں گے تو اللہ عزوجل فرمائے گا: کیا تم کسی چیز کی خواہش رکھتے ہو کہ میں تمہیں وہ مزید عطا کروں؟ وہ عرض کریں گے: اے ہمارے رب! جو تو نے ہمیں عطا کیا ہے اس سے بڑھ کر اور کیا ہو سکتا ہے؟ تو اللہ فرمائے گا: میری رضا سب سے بڑی نعمت ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 524
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ك] عن جابر. الصحيحة ١٣٣٦: حب، أبو نعيم – صفة الجنة.