حدیث نمبر: 5244
«لو أن الله عذب أهل سمواته وأهل أرضه لعذبهم وهو غير ظالم لهم ولو رحمهم لكانت رحمته لهم خير من أعمالهم ولو أنفقت مثل أحد ذهبا في سبيل الله ما قبله الله منك حتى تؤمن بالقدر فتعلم أن ما أصابك لم يكن ليخطئك وما أخطأك لم يكن ليصيبك ولو مت على غير هذا لدخلت النار»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اگر اللہ اپنے آسمانوں والوں اور زمین والوں کو عذاب دے تو دے سکتا ہے اور وہ ان پر ظلم کرنے والا نہیں ہوگا، اور اگر وہ ان پر رحم فرمائے تو اس کی رحمت ان کے اعمال سے کہیں بہتر ہوگی، اور اگر تم احد پہاڑ کے برابر سونا اللہ کی راہ میں خرچ کر دو تو اللہ تم سے وہ اس وقت تک قبول نہیں کرے گا جب تک تم تقدیر پر ایمان نہ لے آؤ اور یہ نہ جان لو کہ جو کچھ تمہیں پہنچا وہ تم سے چوکنے والا نہ تھا، اور جو کچھ تم سے چوک گیا وہ تمہیں پہنچنے والا نہ تھا، اور اگر تم اس عقیدے کے سوا کسی اور حال پر مرے تو جہنم میں داخل ہو جاؤ گے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام / حدیث: 5244
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم د هـ حب طب] عن أبي بن كعب وزيد بن ثابت وحذيفة وابن مسعود. شرح الطحاوية ٦٢٩، السنة ٢٤٥.