حدیث نمبر: 523
«إذا دخل أهل الجنة الجنة يقول الله تعالى: تريدون شيئا أزيدكم؟ فيقولون: ألم تبيض وجوهنا؟ ألم تدخلنا الجنة وتنجنا من النار؟ فيكشف الحجاب فما أعطوا شيئا أحب إليهم من النظر إلى ربهم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب اہل جنت جنت میں داخل ہو جائیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا تم کچھ اور چاہتے ہو جو میں تمہیں مزید دوں؟ وہ عرض کریں گے: کیا تو نے ہمارے چہرے روشن نہیں کر دیے؟ کیا تو نے ہمیں جنت میں داخل نہیں کر دیا اور جہنم سے نجات نہیں دے دی؟ تب پردہ ہٹا دیا جائے گا، پس انہیں اپنے رب کے دیدار سے زیادہ محبوب کوئی چیز عطا نہیں کی گئی ہوگی۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 523
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [م ت] عن صهيب. رياض الصالحين ١٩٠٥.