حدیث نمبر: 5213
«لما عرج بي ربي عز وجل مررت بقوم لهم أظفار من نحاس يخمشون وجههم وصدورهم فقلت: من هؤلاء يا جبريل؟ قال: هؤلاء الذين يأكلون لحوم الناس ويقعون في أعراضهم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب میرے رب عزوجل نے مجھے معراج کرائی تو میں ایسے لوگوں کے پاس سے گزرا جن کے پیتل کے ناخن تھے، وہ اپنے چہرے اور سینے نوچ رہے تھے، میں نے پوچھا: اے جبریل! یہ کون ہیں؟ انہوں نے کہا: یہ وہ لوگ ہیں جو لوگوں کا گوشت کھاتے ہیں اور ان کی عزتوں پر حملہ کرتے ہیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام / حدیث: 5213
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم د] عن أنس. الصحيحة: ٥٣٣.