صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
" لما خلق الله الجنة قال لجبريل: اذهب فانظر إليها فذهب فنظر إليها ثم جاء فقال: أي رب! وعزتك لا يسمع بها أحد إلا دخلها ثم حفها بالمكاره ثم قال: يا جبريل! اذهب فانظر إليها فذهب ثم نظر إليها ثم جاء فقال: أي رب! وعزتك لقد خشيت أن لا يدخلها أحد فلما خلق الله النار قال: يا جبريل! اذهب فانظر إليها فذهب فنظر إليها ثم جاء فقال: وعزتك لا يسمع بها أحد فيدخلها فحفها بالشهوات ثم قال: يا جبريل اذهب فانظر إليها فذهب فنظر إليها فقال: أي رب وعزتك لقد خشيت أن لا يبقى أحد إلا دخلها"(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب اللہ تعالیٰ نے جنت کو پیدا کیا تو جبریل سے فرمایا: جاؤ اسے دیکھو۔ وہ گئے اور اسے دیکھا، پھر آ کر عرض کی: اے رب! تیری عزت کی قسم! جو بھی اس کے بارے میں سنے گا وہ ضرور اس میں داخل ہونا چاہے گا۔ پھر اللہ نے اسے مشکلات سے گھیر دیا، پھر فرمایا: اے جبریل! جاؤ اب اسے دیکھو۔ وہ گئے، اسے دیکھا، پھر آ کر عرض کی: اے رب! تیری عزت کی قسم! اب مجھے ڈر ہے کہ اس میں کوئی داخل ہی نہیں ہو سکے گا۔ پھر جب اللہ تعالیٰ نے جہنم کو پیدا کیا تو فرمایا: اے جبریل! جاؤ اسے دیکھو۔ وہ گئے، اسے دیکھا، پھر آ کر عرض کی: تیری عزت کی قسم! جو بھی اس کے بارے میں سنے گا وہ اس میں داخل نہیں ہونا چاہے گا۔ پھر اللہ نے اسے خواہشات سے گھیر دیا، پھر فرمایا: اے جبریل! جاؤ اب اسے دیکھو۔ وہ گئے، اسے دیکھا، پھر عرض کی: اے رب! تیری عزت کی قسم! اب مجھے ڈر ہے کہ کوئی بھی اس سے بچ نہیں پائے گا، سب اس میں داخل ہو جائیں گے۔“