حدیث نمبر: 5192
«للمملوك طعامه وكسوته ولا يكلف إلا ما يطيق فإن كلفتموهم فأعينوهم ولا تعذبوا عباد الله خلقا أمثالكم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”غلام کا حق ہے کہ اسے کھانا اور کپڑا دیا جائے، اور اسے صرف اتنا کام کرنے کا مکلف بنایا جائے جتنا وہ برداشت کر سکے، پس اگر تم انہیں کوئی بھاری کام دو تو ان کی مدد کرو، اور اللہ کے بندوں کو، جو تمہاری ہی طرح کی مخلوق ہیں، عذاب نہ دو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام / حدیث: 5192
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [حب] عن أبي هريرة. الإرواء ٢١٧٢.