صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5191
«للمملوك طعامه وكسوته بالمعروف ولا يكلف من العمل إلا ما يطيق»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”غلام کا حق ہے کہ اسے مناسب طریقے سے کھانا اور کپڑا دیا جائے، اور اسے صرف اتنا کام کرنے کا مکلف بنایا جائے جتنا وہ برداشت کر سکے۔“