صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5188
" للمؤمن على المؤمن ست خصال: يعوده إذا مرض ويشهده إذا مات ويجبيه إذا دعاه ويسلم عليه إذا لقيه ويشمته إذا عطس وينصح له إذا غاب أو شهد "ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مومن کے لیے مومن پر چھ حق ہیں: جب وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت کرے، جب وہ مر جائے تو اس کے جنازے میں شریک ہو، جب وہ بلائے تو اس کی دعوت قبول کرے، جب اس سے ملے تو اسے سلام کرے، جب وہ چھینکے تو 'یرحمک اللہ' کہے، اور اس کی غیر موجودگی اور موجودگی، دونوں حالتوں میں اس کا خیرخواہ رہے۔“