حدیث نمبر: 5163
«لكل أمة مجوس ومجوس أمتي الذين يقولون لا قدر إن مرضوا فلا تعودوهم وإن ماتوا فلا تشهدوهم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ہر امت میں مجوسی (تقدیر کے منکر) ہوتے ہیں، اور میری امت کے مجوسی وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ تقدیر نہیں ہے، اگر وہ بیمار ہوں تو ان کی عیادت نہ کرو اور اگر وہ مر جائیں تو ان کے جنازے میں شریک نہ ہو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام / حدیث: 5163
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [حم] عن ابن عمر. المشكاة ١٠٧.