صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5139
«لقد قلت بعدك أربع كلمات ثلاث مرات لووزنت بما قلت منذ اليوم لوزنتهن: سبحان الله وبحمده عدد خلقه ورضا نفسه وزنة عرشه ومداد كلماته»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تمہارے بعد میں نے تین بار چار کلمات کہے ہیں، اگر انہیں آج تک تمہاری کہی ہوئی باتوں کے مقابلے میں تولا جائے تو یہ ان پر بھاری پڑ جائیں: «سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ وَرِضَا نَفْسِهِ وَزِنَةَ عَرْشِهِ وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ» (اللہ پاک ہے اپنی تعریف کے ساتھ، اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر، اس کی رضا کے برابر، اس کے عرش کے وزن کے برابر اور اس کے کلمات کی سیاہی کے برابر)۔“