حدیث نمبر: 5138
«لقد قرأتها - يعني سورة الرحمن - على الجن ليلة الجن فكانوا أحسن مردودا منكم كنت كلما أتيت على قوله {فَبِأَيِّ آلاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ} قالوا: ولا بشيء من نعمك ربنا نكذب فلك الحمد»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں نے یہ سورت (سورۃ الرحمن) جنوں کی رات میں جنوں کو پڑھ کر سنائی تھی، تو ان کا جواب تم سے بہتر تھا، جب بھی میں اللہ کے اس فرمان پر پہنچتا: «فَبِأَیِّ آلَاءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ» تو وہ کہتے: اے ہمارے رب! ہم تیری کسی نعمت کو نہیں جھٹلاتے، پس تیرے ہی لیے تمام تعریف ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام / حدیث: 5138
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [ت] عن جابر. الصحيحة ٢١٥٠: البزار، ك، البزار، ابن جرير - ابن عمر.