صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5137
"لقد طاف الليلة بآل محمد نساء كثير كلهن تشكو زوجها من الضرب وايم الله لا تجدون أولئك خياركم"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”آج رات محمد ﷺ کے گھرانے کے پاس بہت سی عورتیں آئیں، ان سب کو اپنے شوہر کی مار پیٹ کی شکایت تھی، اللہ کی قسم! تم ان مارنے والوں کو اپنے میں سے بہتر لوگ نہیں پاؤ گے۔“