صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5125
«لقد أوذيت في الله وما يؤذى أحد وأخفت في الله وما يخاف أحد ولقد أتت علي ثلاثون من بين يوم وليلة وما لي ولبلال طعام يأكله ذوكبد إلا شيء يواريه إبط بلال»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مجھے اللہ کی راہ میں اتنی تکلیف پہنچائی گئی ہے جتنی کسی کو نہیں پہنچائی گئی، اور مجھے اللہ کی راہ میں اتنا ڈرایا گیا ہے جتنا کسی کو نہیں ڈرایا گیا، اور مجھ پر تیس دن رات ایسے گزرے کہ میرے اور بلال کے پاس ایسی کوئی چیز نہ تھی جسے کوئی جاندار کھا سکے، سوائے اس چیز کے جسے بلال اپنی بغل میں چھپا لیتے۔“