صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5063
«لتتبعن سنن الذين من قبلكم شبرا بشبر أو ذراعا بذراع حتى لوسلكوا جحر ضب لسلكتموه قالوا: اليهود والنصارى؟ قال: فمن؟»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم ضرور اپنے سے پہلے لوگوں کے طریقوں کی، بالشت بہ بالشت اور ہاتھ بہ ہاتھ، پیروی کرو گے، یہاں تک کہ اگر وہ کسی گوہ کے بل میں گھسے ہوں تو تم بھی اس میں گھس جاؤ گے۔“ صحابہ نے پوچھا: ”کیا یہود و نصاریٰ مراد ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اور کون؟“