صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5041
«لأن يأخذ أحدكم حبله فيأتي الجبل فيجيء بحزمة الحطب على ظهره فيبيعها فيكف الله بها وجهه خير له من أن يسأل الناس أعطوه أو منعوه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم میں سے کسی کا اپنی رسی لے کر پہاڑ پر جانا، اپنی پیٹھ پر لکڑیوں کا گٹھا لانا اور اسے بیچنا، جس سے اللہ تعالیٰ اس کی عزتِ نفس بچائے، یہ اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ لوگوں سے مانگے، خواہ وہ اسے دیں یا نہ دیں۔“