صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5039
«لأن تصلي المرأة في بيتها خير لها من أن تصلي في حجرتها ولأن تصلي في حجرتها خير لها من أن تصلي في الدار ولأن تصلي في الدار خير لها من أن تصلي في المسجد»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”عورت کا اپنے کمرے میں نماز پڑھنا اس کے لیے صحن میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے، اور اس کا صحن میں نماز پڑھنا گھر کے باقی حصے میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے، اور اس کا گھر میں نماز پڑھنا مسجد میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے۔“