صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4968
«كان يصلي قبل الظهر ركعتين وبعدها ركعتين وبعد المغرب ركعتين في بيته وبعد العشاء ركعتين وكان لا يصلي بعد الجمعة حتى ينصرف فيصلي ركعتين في بيته»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ کا معمول تھا:)
”آپ ﷺ ظہر سے پہلے دو رکعتیں اور اس کے بعد دو رکعتیں پڑھتے، مغرب کے بعد اپنے گھر میں دو رکعتیں اور عشاء کے بعد دو رکعتیں پڑھتے، اور جمعہ کے بعد اس وقت تک نماز نہ پڑھتے جب تک واپس نہ چلے جاتے، پھر اپنے گھر میں دو رکعتیں پڑھتے۔“