صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 488
«إذا حضر أحدكم الصلاة في مسجده فليجعل لبيته نصيبا من صلاته فإن الله جاعل في بيته من صلاته خيرا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی اپنی (فرض) نماز مسجد میں ادا کر لے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنی (نفل و سنت) نماز کا کچھ حصہ اپنے گھر کے لیے بھی مقرر کرے، کیونکہ اللہ تعالیٰ اس کی نماز کی برکت سے اس کے گھر میں بھلائی پیدا فرمانے والا ہے۔“