صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 483
«إذا جمع الله الأولين والآخرين يوم القيامة يرفع لكل غادر لواء فقيل: هذه غدرة فلان ابن فلان»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اگلوں اور پچھلوں کو جمع فرمائے گا تو ہر عہد شکن (دھوکہ باز) کے لیے ایک جھنڈا بلند کیا جائے گا اور کہا جائے گا: یہ فلاں بن فلاں کی غداری اور عہد شکنی کی نشانی ہے۔“