صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 482
«إذا جمع الله الأولين والآخرين ليوم لا ريب فيه نادى مناد: من كان أشرك في عمل عمله لله أحدا فليطلب ثوابه من عنده فإن الله أغنى الشركاء عن الشرك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب اللہ تعالیٰ اگلوں اور پچھلوں کو اس (قیامت کے) دن جمع فرمائے گا جس کے آنے میں کوئی شک نہیں، تو ایک پکارنے والا پکارے گا: جس شخص نے کوئی ایسا عمل کیا جو اللہ کے لیے تھا مگر اس میں کسی اور کو بھی شریک ٹھہرایا، تو اسے چاہیے کہ وہ اپنے عمل کا ثواب بھی اسی (شریک) سے طلب کرے، کیونکہ اللہ تعالیٰ تمام شراکت داروں کی نسبت شرک سے سب سے زیادہ بے نیاز ہے۔“