صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4804
«كان أكثر ما يصوم الاثنين والخميس فقيل له؟ فقال: الأعمال تعرض كل اثنين وخميس فيغفر لكل مسلم إلا المتهاجرين فيقول: أخروهما»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ کا معمول تھا:)
”آپ ﷺ سب سے زیادہ پیر اور جمعرات کو روزہ رکھتے تھے۔ اس بارے میں آپ سے پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: اعمال ہر پیر اور جمعرات کو پیش کیے جاتے ہیں، پس ہر مسلمان کو بخش دیا جاتا ہے سوائے آپس میں قطع تعلق کرنے والے دو آدمیوں کے، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: انہیں مہلت دو۔“