حدیث نمبر: 4803
«كان أكثر صومه السبت والأحد ويقول: هما يوما عيد المشركين فأحب أن أخالفهم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ کا معمول تھا:)
”آپ ﷺ کے روزوں میں سب سے زیادہ ہفتہ اور اتوار کے دن ہوتے، اور آپ ﷺ فرماتے: یہ دونوں مشرکین کی عید کے دن ہیں، اس لیے میں پسند کرتا ہوں کہ ان کی مخالفت کروں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الكاف / حدیث: 4803
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [حم طب ك هق] عن أم سلمة. صحيح الترغيب ١٠٤١.