صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4795
«كان إذا ودع رجلا أخذ بيده فلا يدعها حتى يكون الرجل هوالذي يدع يده ويقول: أستودع الله دينك وأمانتك وخواتيم عملك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ کا معمول تھا:)
”جب آپ ﷺ کسی آدمی کو رخصت کرتے تو اس کا ہاتھ پکڑ لیتے اور اسے نہ چھوڑتے یہاں تک کہ وہ آدمی خود اپنا ہاتھ چھڑا لیتا، اور آپ ﷺ یہ فرماتے: میں تیرا دین، تیری امانت اور تیرے اعمال کا خاتمہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔“