حدیث نمبر: 4780
«كان إذا لقيه أحد من أصحابه فقام معه قام معه فلم ينصرف حتى يكون الرجل هوالذي ينصرف عنه وإذا لقيه أحد من أصحابه فتنأول يده نأوله إياها فلم ينزع يده منه حتى يكون الرجل هوالذي ينزع يده منه وإذا لقي أحدا من أصحابه فتنأول أذنه نأوله إياها ثم لم ينزعها حتى يكون الرجل هوالذي ينزعها عنه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ کا معمول تھا:)
”جب آپ ﷺ کے صحابہ میں سے کوئی آپ ﷺ سے ملتا اور آپ ﷺ کے ساتھ کھڑا ہو جاتا تو آپ ﷺ اس وقت تک واپس نہ پلٹتے جب تک وہ آدمی خود واپس نہ چلا جاتا۔ اور جب آپ ﷺ کے صحابہ میں سے کوئی آپ ﷺ سے ملتا اور آپ ﷺ کا ہاتھ تھام لیتا تو آپ ﷺ اپنا ہاتھ اس وقت تک نہ کھینچتے جب تک وہ آدمی خود اپنا ہاتھ نہ کھینچ لیتا۔ اور جب آپ ﷺ کسی صحابی سے ملتے اور وہ آپ ﷺ کے کان کے قریب ہو کر کان تھام لیتا تو آپ ﷺ اسے اس وقت تک نہ ہٹاتے جب تک وہ آدمی خود اسے نہ ہٹا لیتا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الكاف / حدیث: 4780
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [ابن سعد] عن أنس. المشكاة ٥٨٢٤.