صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4709
«كان إذا خرج من بيته قال: بسم الله رب أعوذ بك من أن أزل أو أضل أو أظلم أو أظلم أو أجهل أو يجهل علي»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ کا معمول تھا:)
”جب آپ ﷺ اپنے گھر سے نکلتے تو فرماتے: اللہ کے نام سے، اے رب! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ میں پھسل جاؤں یا گمراہ ہو جاؤں، یا ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے، یا میں جہالت کروں یا مجھ سے جہالت کی جائے۔“