حدیث نمبر: 4650
«كان إذا أخذ مضجعه من الليل وضع يده تحت خده ثم يقول: باسمك اللهم أحيا وباسمك أموت وإذا استيقظ قال: الحمد لله الذي أحيانا بعد ما أماتنا وإليه النشور»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ کا معمول تھا:)
”جب آپ ﷺ رات کو اپنے بستر پر لیٹتے تو اپنا ہاتھ اپنے رخسار کے نیچے رکھتے، پھر فرماتے: «بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ أَحْيَا وَبِاسْمِكَ أَمُوتُ» (اے اللہ! تیرے ہی نام سے جیتا ہوں اور تیرے ہی نام سے مرتا ہوں)۔ اور جب بیدار ہوتے تو فرماتے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ» (تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے)۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الكاف / حدیث: 4650
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م ن] عن البراء [حم خ ٤] عن حذيفة [حم ق] عن أبي ذر. مختصر مسلم ١٨٩٧، صحيح الكلم ٢٥.